کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت حاصل کرنے والی سپر ماڈل ایان علی نے طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پر واپسی کرتے ہوئے نئے پراجیکٹ پرکام کی نوید سنائی ہے۔
مارچ 2019 میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر آخری بار ٹویٹ کرنے والی ماڈل کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد سے میڈیا سے دور تھیں۔
ٹوئٹر پر واپسی ایان نے اپنی تصویر کے ساتھ کرتے ہوئے فالوورز کیلئے لکھا، ’خوبصورت لوگوں کیا حال ہیں‘‘؟۔
What’s up ya all beautiful people? 👸🏻 pic.twitter.com/1C595TeXaD
— Ayyan (@AYYANWORLD) February 28, 2020 اس کے بعد ٹویٹس کی سیریز میں ماڈل نے لکھا کہ 5 سال قبل گایا جانے والا گانا ’’ارتھ کوئیک ‘‘ آج بھی پرستاروں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
ایان علی کے مطابق میوزک سائٹ ساؤنڈ کلاؤٖڈ پر یہ گانا 30 ملین سے زائد بار سنا جاچکا ہے جبکہ یو ٹیوب پربھی تاحال 15 ملین لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔
1) Hey guys ... I hope ur all having a wonderful day so far :-) I m very proud to announce that the audio of my song Earthquake that I released 5 years ago is still doing so well. My song Earthquake have more then 30+ million plays on SoundCloud pic.twitter.com/1I8QRsIZrC
— Ayyan (@AYYANWORLD) February 29, 2020 ماڈل نے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ سال 2009 سے اب تک آپ لوگوں کی جانب سے پیاراور مثبت سوچ کا اظہار کیا جارہا ہے، اور دعا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہو۔
اس کے ساتھ ہی ماڈل نے اپنے آنے والے پراجیکٹ کے حوالے سے بھی اشارہ دیتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگ اسے جلد دیکھ سکیں گے تاہم اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔
2) 15+ million views across on YouTube ...It’s so good to have so much love positivity I have gotten through u guys from 2009 to up till now & I pray it only continues to increase with every passing day inshaaAllah ThankYou ...
— Ayyan (@AYYANWORLD) February 29, 2020 ايان علی کو سال 2015 میں دبئی روانگی سے قبل بینظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ اسلام آباد سے 5 لاکھ ڈالرز سے زائد کرنسی لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
اس کیس میں تقریبا 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں، تاہم 2017 میں دبئی جانے کے بعد سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.