Popunder ads

Breaking

منگل، 3 مارچ، 2020

میں نے آپ جیسے بہت سے بادشاہوں کو فقیر بنا دیا

پا کستان کے سپر ہٹ ڈرامے میرے پاس تم ہو کےمعروف مگر متنازع ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہمیشہ سے اپنے بولڈ بیا نات کے باعث سوشل میڈیا میں نمایاں رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج کل متنازع ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمرورسٹائل سینئیر اداکار محمود اسلم کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے باعث خبروں میں ہیں۔
اداکار محمود اسلم نے چند روز قبل یہ بیان دیا تھا کہ اداکار بادشاہ ہوتا ہے اور اس کا کوئی متبادل نہیں ہوتا۔
اپنے بیان کی حق میں انہوں نے دلیل دی تھی کہ اگر ایسا نہ ہوتا تو خلیل الرحمان قمر کی فلم کاف کنگنا ہٹ نہ ہو گئی ہوتی؟
اس بیان کے جواب میں لکھاری خلیل الرحمان ان پر برس پڑے اور کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ میں بادشاہ ہوں، میں نے آپ جیسے بہت سے بادشاہوں کو فقیر بنا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لکھاری نہیں اداکار بےجان ہوتے ہیں، یہ ہم لکھاری ہی ہیں جو اداکاروں میں جان ڈالتے اور انہیں آواز بخشتے ہیں۔
خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ یہ ہم ہی ہیں جو انہیں آواز دیتے ہیں، وہ اس طرح سے لکھاریوں کی تضحیک نہیں کر سکتے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.