Popunder ads

Breaking

اتوار، 1 مارچ، 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور محاصروں کی کارروائیاں تیز کردیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مسلسل فوجی لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو خوف وہراس کا نشانہ بنانے کیلئے تلاشی اور محاصروں کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے سری نگر ، بڈگام ، اسلام آباد ، پلوامہ ، بارہمولہ ، کپواڑہ ، کشتواڑ ، ڈوڈہ ، بھدرواہ ، راجوری اور دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتار کرلیا۔ ان کارروائیوں کا اصل مقصد لوگوں میں خوف وہراس پیدا کرنا ہے تاکہ انہیں مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے روکاجاسکے۔جموں وکشمیر مسلم لیگ ، اسلامک پولیٹیکل پارٹی ، جموں و کشمیر ینگ مینز لیگ اور دیگر حریت پسند تنظیموں نے اپنے بیانات میں پورے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے برسلز اور جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید ملک نے اسلام آباد سے جاری اپنے بیانات میں مقبوضہ علاقے میں آج مسلسل 209 ویں روز بھی جاری رہنے والے فوجی محاصرے کی وجہ سے کشمیری عوام کی ختم نہ ہونے والی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.