وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کیلئے فلسطین میں امن کا قیام بے حد ضروری ہے،پاکستان ہر حال میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیئی سے وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کے قیام میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے، امن کے سلسلے میں پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے ہے، دونوں ممالک کے باہمی امور کےلئے مکمل تعاون کریں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی سفیر نے کہا کہ کرتارپور راہداری سے پاکستان نے عالمی طور پر امن کا پیغام دیا ہے، کشمیر اور دیگر مسائل پر عالمی برادری کو آواز بلند کرنی چاہیے ۔فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیئی نے وزیر داخلہ سے مثبت جواب اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
منگل، 3 مارچ، 2020
پاکستان ہر حال میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر داخلہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.