Popunder ads

Breaking

منگل، 3 مارچ، 2020

سابقہ ماڈل منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

ماڈل چارلینا ملک کے مختلف علاقوں میں منشیات کا دھندا کرنے پر گرفتار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق مقبول ترین میگزین ’ایف ایم ایچ‘ کے لیے ماڈلنگ اور فوٹو شوٹ کرنے والی 24 سالہ ماڈل کو منشیات اور اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق انسداد منشیات کے حوالے سے قائم کیے گئے ادارے کی جانب سے کامیاب کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ملزمہ کی گرفتار عمل میں آئی۔
یاد رہے ماڈل صوبہ ریزائل سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں منشیات کا دھندا کرتی تھی۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ فلپائن سے تعلق رکھنے والی ماڈل سمیت اس کے ایک ساتھی کو رنگے ہاتھوں گھر سے گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ان کے قبضے سے 1 ہزار پاؤنڈ مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے اور تو اور اس دوران ڈرگ استعمال کیے جانے والے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
گزشتہ ساتھ سال قبل خاتون نے ایف ایم ایچ کے لیے ماڈلنگ کی جس کے بعد ذاتی وجوہات کی بنیاد پر ادارہ اور ماڈلنگ سے راہیں جدا کرلی تھی۔
واضح رہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.