ناموراداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ انہوں نے اداکاری نہیں چھوڑی ، مذہب کو زیادہ وقت دینے کے لیے صرف کام سے لمبا وقفہ لے لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ویڈیو میں بھی اس بات کی وضاحت کرچکے ہیں کہ وہ اداکاری سے کنارہ کشی اختیار نہیں کررہے اور انہیں اسلام میں اداکاری حرام ہونے سے متعلق کوئی بات نظر نہیں آئی۔
Thankyou❤. As i said in my video, i haven't quit acting bcz i dont see it any whr in Islam as being haraam in itself. I just took a long break from acting to give more time to religion & insha Allah will make & maybe act in projects made within boundaries Allah has set for us.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) February 29, 2020
انہوں نے کہا کہ ’اللہ کی متعین کردہ حدود سے مطابقت رکھنے والے پراجیکٹ میں اداکاری کروں گا‘۔
گزشتہ کچھ عرصہ سے سماجی میڈیا پر حمزہ علی عباسی کے شوبز کو خیرباد کہنے سے متعلق خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘ میں حمزہ علی عباسی سینیمااسکرین پر نظر آئیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.