Popunder ads

Breaking

جمعہ، 24 جنوری، 2020

کرونا وائرس نے چین میں پنجے گاڑھ لئے

بیجنگ:(24 جنوری 2020)چین میں کرونا وائرس نے دنیا کیلئے خطرےکی گھنٹی بجادی ہے،جہاں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کے باعث چین کے پانچ شہروں ووہان،ازہو،ہوانگ گینگ، ژیان شاؤ میں ہر قسم کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے اور ان شہروں میں فضائی سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاک افراد کی تعداد پچیس ہوگئی ہے، جن میں سے سترہ کا تعلق چین سے ہےجبکہ سات سو سےزیادہ افرادمیں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ امریکا، جنوبی کوریا،جاپان اورتھائی لینڈ نے مزید کیسز رپورٹ کئے جانے کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم فی الوقت اس وائرس کی وجہ سے عالمی ایمرجنسی نافذ نہیں کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.