Popunder ads

Breaking

جمعہ، 24 جنوری، 2020

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار

اسلام آباد:(24 جنوری 2020)ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرارہے، جس کے باعث بالائی علاقوں میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران منفی انیس ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ اسکردو سرد ترین مقام رہا،ہنزہ منفی نو، مالم جبہ منفی چھ ،راولا کوٹ،مری، کوئٹہ میں منفی چار درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب کراچی میں رواں سال سرد موسم کا دورانیہ بڑھنے کا امکان ہے،ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق عام طور پر سرد موسم پندرہ فروری تک برقرار رہتا ہے تاہم رواں سال سرد موسم کا دورانیہ فروری کے آخر تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل مغربی ہواؤں کا سسٹم شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں داخل ہوگا جبکہ ستائیس جنوری کو کراچی میں پھر سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.