ویب ڈیسک :معروف کلاسیکل گلوکارہ ملکہ پکھراج کو دنیا سے رخصت ہوئے16 برس بیت گئے ۔ملکہ پکھراج نے بے شمار غزلیں گائیں لیکن "ابھی تو میں جوان ہوں "آج بھی سننے والوں کانوں میں رس گھول دیتی ہے۔ ملکہ پکھراج 1912 میں جمو ں کشمیر میں پیدا ہوئیں اور ان کا اصل نام حمیدہ تھا ۔انہوں نے 1915 میں تین سال کی عمر میں استاد علی بخش قصوری سے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی ۔آپ جموں و کشمیر ریاست کے راجا ہری سنگھ کے دربار سے وابستہ رہیں لیکن انہیں راجا ہری سنگھ کا دربار ہنگامی طور پر اس لیے چھوڑنا پڑا کہ ان پر راجا کو زہر دے کر مارنے کا الزام لگا دیا گیا تھا۔آپ جموں سے دہلی گئیں بعدازاں قیام پاکستان کے بعد پاکستان منتقل ہو گئیں ۔ لاہور کو اپنا مسکن بنایا ۔انہیں پکھراج جموں والی کے نام سے جانا جاتا تھا۔آپ پہاڑی راگوں کو کمال خوبی سے گاتی تھیں ۔ ملکہ پکھراج اردو اور فارسی زبانوں پر عبور اور ادب کا اعلیٰ ذوق رکھتی تھیں۔
بدھ، 5 فروری، 2020
کلا سیکل گلوکارہ ملکہ پکھراج کا 16واں یوم وفات
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.