لاہور (کلچرل رپورٹر) محکمہ ا طلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتماملاہور بنالے اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگو ئج آرٹ اینڈ کلچر(پلاک)کے اشتراک سے ’’ درمیان شمس و قمر ‘‘کے نام سے آرٹ نمائش لگائی گئی جو کہ 29فروری تک پلاک پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں جاری رہے گی ۔ اس میں کلچر سے متعلق تصویری نمائش کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام علاقوں پر بنائی ڈاکو منٹریز بھی دکھائی جارہی ہیں ۔ فن مصوری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں۔گزشتہ روز پنجاب یو نیورسٹی کے طلبہ نے بھی دورہ کیا اور آرٹ کے نمونوں کے بے حد سراہا۔
بدھ، 5 فروری، 2020
پلاک کے اشتراک سے ’’ درمیان شمس و قمر ‘‘کے نام سے آرٹ نمائش
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.