جنوبی افريقہ ميں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سيمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پوچفسٹروم میں ہونے والا ميچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ايک بجے شروع ہوگا۔
انڈر 19 کے پہلے سیمی فائنل میں شائقین کو فائنل سے پہلے فائنل دیکھنے کا لطف ملے گا، کیوں کہ پہلا سیمی فائنل دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین پاکستان وقت کے مطابق دن 1 بجے کھیلا جائے گا۔
قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان حیدر علی کا کہنا ہے کہ بڑے میچ کو کوئی پریشر نہیں۔ فيلڈنگ، بيٹنگ اور بولنگ کی بہترین مشقيں کی ہیں۔
نائب کپتان نے مزید کہا کہ کپتان اور کوچز کی مشاورت سے روایتی حريف کو شکست دینے کیلئے پلان تيار کرليا ہے۔ اپنی نارمل گیم کھیلوں گا اور ٹیم کو جتوانے کی کوشش کروں گا۔
دودری جانب آل راؤنڈر فہد منیر نے کہا کہ فارم اھی ہے کوشش ہوگی کہ سیمی فائنل میچ بھی جیتیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.