Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان کو شکست، بھارت فائنل میں پہنچ گیا

بھارت سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، روایتی حریف نے 173 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا، جیسوال نے سنچری اور دیویانش سکسینا نے نصف سنچری اسکور کی۔
جنوبی افریقا میں کھیلے جارہے انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم محض 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، روایتی حریف نے 35.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے بآسانی 173 رنز کا ہدف عبور کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔
جنوبی افریقا کے شہر پوشیف اسٹروم میں کھیلے جارہے انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 43.1 اوورز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی پہلی 2 وکٹیں 34 رنز پر گر گئیں جس کے بعد حیدر علی اور روحیل نذیر کے درمیان 62 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ حیدر علی 56 اور روحیل نذیر 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد حارث 21 رنز بناسکے۔
پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے، محمد ہریرا 4، فہد منیر صفر، قاسم اکرم 9، عرفان خان 3، عباس آفریدی 2، طاہر حسین 2 اور عامر علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جواب میں بھارتی اوپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بغیر وکٹ گنوائے ہدف عبور کرلیا، یشاسوی جیسوال نے 113 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 105 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیویانش سکسینا نے 99 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے۔
پاکستانی بولرز بھارتی اوپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے، عباس آفریدی 50، عامر علی 38 اور قاسم اکرم 37 رنز دے کر بھی کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.