چين ميں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 427 تک جا پہنچی ہے، جب کہ 20،000 سے زائد افراد ميں وائرس کی تصديق ہوگئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ ميں بھی وائرس سے متاثرہ ايک شہری چل بسا۔
چینی حکام نے مہلک کرونا وائرس سے نمٹنے میں کوتاہیوں اور خامیوں کا اعتراف کرليا۔ چينی حکام کے مطابق قاتل وائرس سے 20400 سے زائد افراد متاثر ہيں۔
فلپائن کے بعد ہانگ کانگ ميں بھی وائرس سے متاثرہ شہری چل بسا۔ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آسٹریلیا، امریکا، جاپان، روس، اٹلی، مالديپ اور فرانس نے چين کے ليے پروازیں بند کر رکھی ہيں، جب کہ روس نے وائرس سے متاثر غير ملکيوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کرديا۔
خطرناک وائرس 27 ممالک تک پھيل گيا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.