پاکستانی ٹیم نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنر محمد ہریرہ 4 رنز بنا کر آؤٹ اور فہد منیر بھی پویلین کی جانب لوٹ گئے۔
عالمی کپ کا سیمی فائنل پاک بھارت میچ کی وجہ سے فائنل کی صورت اختیار کر گیا، شائقین نے سیمی فائنل کو فائنل سے پہلے فائنل قرار دے دیا۔
مہا مقابلے کے لیے شاہین تیار ہیں اور نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بڑے میچ کے لیے قومی کھلاڑیوں نے بڑی تیاریاں کیں اور بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔
انڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، روایتی حریف 9 بارعالمی کپ میں ٹکرائے ہی جس میں سے گرین شرٹس نے 5 میچز میں بھارت کو دھول چٹائی جب کہ 4 مرتبہ بھارتی ٹیم کامیاب رہی۔
پاکستان نے آخری بار 2010 کے ورلڈکپ میں عظیم گھمن کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو شکست دی تھی جس کے بعد لگاتار آخری تین مقابلوں میں بھارت فاتح رہا ہے۔ بھارت کےجیت کے تسلسل کوبریک لگانا ہے تو پرفارمنس کا تڑکا لگانا ہوگا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.