Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 1 فروری، 2020

2 ارب کا شادی کا جوڑا، اندر کی کہانی نے کیا کر دیا

اس مہنگے ترین عروسی لباس کی قیمت 2 ارب 31 کروڑ روپے مالیت ہے اور اس برائیڈل گاؤن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سیکڑوں ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑے ہوئے ہیں۔
آنکھوں کو خیرہ کر دینے والے اس عروسی گاؤن کو مصری ڈیزائنر ہانی البہیری نے پیرس میں ’اورینٹل فیشن شو‘ کے دوران پیش کیا۔
ہلکے سرمئی جالی دار ریشمی آرگنزا سے بنائے گئے اس لباس کی تیاری پر 800 گھنٹے صَرف ہوئے جب کہ اس گاؤن کا آرڈر ایک امیر مصری فیملی نے دیا تھا۔
واضح رہے کہ دنیا کا سب سے مہنگا ترین لباس "نائٹ انگیل آف کوالا لمپور" ملائیشیا کے ڈیزائنر نے 2009 میں تیار کیا تھا جس کی قیمت 4 ارب 63 کروڑ روپے تھی۔
اس مہنگے ترین لباس میں 751 ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑے تھے جن کا مجموعی وزن 1100 قیراط تھا۔
دوسری جانب دنیا کا دوسرا مہنگا ترین لباس عبایا ڈریس برطانوی ڈیزائنر نے 2013 میں بنایا تھا جس کی قیمت 2 ارب 73 کروڑ روپے تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.