Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

نجکاری کمیٹی: 27 حکومتی ملکیتی اداروں و جائیدادوں کی نیلامی کی اجازت دیدی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے 27 حکومتی ملکیتی اداروں و جائیدادوں کی نیلامی کی اجازت دے دی ہے۔ جائیدادوں کی نیلامی اوپن ہوگی۔
ہم نیوز کے مطابق کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ حکومتی ملکیتی جائیدادوں و اداروں کی نیلامی کا ابتدائی تخمینہ چھ ارب 62 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق  حکومتی ملکیتی جائیدادوں کی نیلامی سے ریونیو شارٹ فال میں کمی ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منعقدہ اجلاس کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ 27 حکومتی ملکیتی اداروں و جائیدادوں کی اوپن نیلامی کا عمل اپریل 2020 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
15 جنوری 2020 کو منعقدہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے دوران اجلاس نجکاری کے لیے منتخب کردہ 32 سرکاری جائیدادوں میں سے پانچ جائیدادوں و اداروں کو فہرست سے نکالنے کی منظوری دی تھی۔
وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ نجکاری فہرست سے نکالی گئی پانچ جائیدادیں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہیں۔ اجلاس میں نجکاری فہرست سے نکالی گئی پانچ جائیدادوں میں سے تین کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
نجکاری کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ فہرست سے نکالی گئیں باقی دو جائیدادوں کی جگہ متعلقہ ادارے متبادل اور رہن سے پاک جائیدادیں نجکاری کے لئے پیش کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.