Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیسری بار مؤخر

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیسری بار مؤخر کر دی۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
مشیر خزانہ نے گیس ٹیرف سے متعلق تجاویز کو مزید بہتر بنانے اور کوئی متبادل حل تلاش کرنے کی ہدایت کر دی۔
ای سی سی نے 70 کروڑ روپے کے ادا شدہ سرمائے کی بھی منظوری دی جبکہ پاکستان پوسٹل انشورنس کو کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.