Popunder ads

Breaking

جمعرات، 13 فروری، 2020

واٹس ایپ 2 ارب صارفین کے ساتھ مقبول ترین میسنجر بن گیا

فیس بک کی زیرملکیت واٹس ایپ نے 2 ارب صارفین کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کے سب سے مقبول ترین میسنجر کا اعزاز اپنے نام کرلیا اور یوٹیوب کے برابر پہنچ گئی ہے۔ ایک بلاگ میں واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کو استعمال کرنے والے 2 ارب صارفین کی تعداد کا اعلان کیا گیا اور یہ ہدف اس نے 11 سال میں حاصل کیا۔کمپنی نے اس موقع پر دنیا بھر میں صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، حلانکہ بیشتر ممالک میں حکومتوں کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی جاتی ہے۔بلاک میں لکھا گیا کہ ناقابل شکست ڈیجیٹل لاک سے واٹس ایپ پر بھیجی جانے والی معلومات محفوظ رہتی ہے، ہیکرز اور جرائم پیشہ عناصر سے تحفظ ملتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.