Popunder ads

Breaking

جمعرات، 13 فروری، 2020

واٹس ایپ نےفیس بک اوریوٹیوب کو پیچھےچھوڑدیا

واٹس ایپ نےمسیجنگ کی دنیامیں ایک نیا سنگ میل عبورکرتےہوئےدنیا کی مقبول ترین میسنجرایپ کااعزازاپنےنام کرلیا۔
  تفصیلات کے مطابق ایپ کی جانب سےجاری ہونے والے بلاگ میں دوارب صارفین کی تعداد کی تصدیق کی گئی اوربتایاگیاکہ کمپنی نے یہ ہدف 11 سال کےعرصےمیں حاصل کیا۔
اس سے قبل فیس بک نے 2017 میں جبکہ یوٹیوب نے مئی 2019 میں صارفین کی اتنی ہی تعداد کاسنگ میل عبورکیاتھا۔
مگر واٹس ایپ نے یہ سنگ میل سب سے کم وقت میں طےکیاہے اوراس معاملے میں فیس بک اور یوٹیوب کو بھی پیچھےچھوڑدیا ہے۔
کمپنی نےاس موقع پردنیا بھرمیں صارفین کواینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کرنےکےعزم کا اعادہ کیا، حالانکہ بیشترممالک میں حکومتوں کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی جاتی ہے۔
بلاگ میں لکھا گیاکہ ناقابل شکست ڈیجیٹل لاک سے واٹس ایپ پر بھیجی جانے والی معلومات محفوظ رہتی ہے، ہیکرزاورجرائم پیشہ عناصرسےتحفظ ملتا ہے۔
بلاگ کےمطابق میسجزصرف صارفین کےفون میں رہتےہیں اورکوئی بھی ان میسجزکوپڑھ یا کالزکو سن نہیں سکتا، یہاں تک کہ ہم بھی ایسا نہیں کرسکتے، آپ کی نجی گفتگوآپ اورآپ کےدوست کےدرمیان ہی رہتی ہے۔
واٹس ایپ کوسب سےپہلے 2009 میں متعارف کرایا گیاتھااور 2014 میں فیس بک نےاسے 19 ارب ڈالرزکےعوض خریدلیاتھا۔
2018 میں آخری بارجب ایپ  نےصارفین کی تعداد ظاہر کی گئی تھی تووہ ڈیڑھ ارب تھی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.