20 فروری سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد ملک کے مختلف شہروں میں ہونے جا رہا ہے جس کے لیے پاکستانی کھلاڑی سمیت غیر ملکی کرکٹر بھی پر جوش ہیں۔
ٹوئٹر پر جگری دوست حسن علی اور شاداب خان کے درمیان بحث دیکھنے میں جس میں دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کو چیلنج کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ بحث کی شروعات حسن علی کی جانب سے کی گئی۔
پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے اسلام آباد یونائیٹد کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی کِٹ کا رنگ یعنی پیلے رنگ کو اسلام آباد کے لال رنگ پر فوقیت دی۔
ساتھ ہی حسن علی نے قہقہے لگانے والی ایموجی کا استعمال کیا کہ وہ شدید مذاق کے موڈ میں ہیں۔
حسن علی کے ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے کے بعد شاداب خان بھی پیچھے نہ رہے اور کہا کہ پی ایس ایل کی 2 ٹرافیز پشاور زلمی کی جیتی گئی ایک ٹرافی پر بھاری ہے۔ جس کے جواب میں حسن علی نے کہا کہ کوئی نہیں اس بار 2-2 کر دیں گے۔
2 PSL trophies > 1 PSL trophytwitter.com/realha55an/sta…
شاداب نے دوست حسن علی کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ 2۔
Pehli baat 2=2 hota hai, 2>2 tou ho nahi sakta. Dosri baat 3>1 yaad rakhna
290 people are talking about this
جواب دینے اور دوست سے تفریح کرنے کی اس دوڑ میں حسن علی بھی بھرپور انداز میں جواب دیتے رہے اور شاداب کو فوراً یاد دہانی کروائی کہ انہوں نے ایک ہی جیتی ہے۔
شاداب نے حسن کو جواب دیا کہ اس میں تمہیں ہی ہرایا تھا، اس کے جواب میں حسن نے لاجواب ہوجانے والی ایموجی کا استعمال کیا۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹد نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز فائنل میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
دونوں کھلاڑیوں کی دلچسپ گفتگو سے ان کے مداح اور کرکٹ شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔







کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.