گوگل نےپلےاسٹورپرموجود 600سےزائد ایپس پرپابندی عائد کردی ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سےجاری اعلامیےمیں بتایا گیاہے کہ پلے اسٹورپرموجود 600 سےزائد ایسی ایپس پر پابندی عائد کردی گئی جو صارفین کو بہت زیادہ اشتہارات دکھا رہی تھیں۔
کمپنی کی جانب سے پابندی کاشکارہونےوالی ایپس کے نام ظاہرنہیں کیے گئےالبتہ گوگل نے بتایا ہے کہ مذکورہ ایپس کو ساڑھے چارارب سے زائد بارڈاؤن لوڈ کیا گیا۔
کمپنی کےمطابق مذکورہ ایپس چین، ہانگ کانگ، سنگاپوراوربھارت میں تیارکی گئیں اوران تمام کا شمار گوگل کی مقبول ترین ایپلیکیشنزمیں ہوتاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ اورجاپان سے تعلق رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنیز کے ماہرین نے گوگل پلے اسٹور پر موجود ایپس کی نشاندہی کی تھی۔
برطانیہ کی ہارڈ ویئراینڈ سافٹ ویئر سیکیورٹی کمپنی سوفوس نے اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والے کو آگاہ کیا تھا کہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر 21 ایسی ایپلیکیشنز ہیں جو صارفین کے لیے کسی بھی بڑے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مذکورہ ایپس بنانے والی کمپنیاں صارفین کو بہت زیادہ اشتہارات دیکھنے پر مجبور کرتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں ہزاروں پاؤنڈز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.