Popunder ads

Breaking

جمعرات، 20 فروری، 2020

ای سی سی کا اجلاس، ملکی غذائی ضروریات کیلئے ساڑھے 82لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی منظوری

اسلام آباد: (19 فروری 2020) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملکی غذائی ضروریات کیلئے ساڑھے 82لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دے دی ہے ۔ مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کاشتکاروں سے گندم تیرہ سو پینسٹھ روپے فی من کے حساب سے خریداری جائے گی۔
اسلام آباد میں ای سی سی کااجلاس مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوا ۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق کاشتکاروں سے گندم 1365 روپے فی من کے حساب سے خریداری جائے گی،ضرورت پڑنے کی صورت میں 5 لاکھ ٹن گندم کی درآمد بھی کی جا سکے گی، خیبرپختونخواکی ضروریات کیلئے ایک لاکھ ٹن اضافی گندم،سندھ کیلئے50ہزار ٹن اضافی گندم کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے 30 مئی تک پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے، ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کیلئے این ڈی ایم اے کو 63 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گرانٹ کی فراہمی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے درآمد پالیسی اڈر 2016 میں ترمیم اورحلال لوگو والے مال کی کسٹمز کو 30 اپریل کلیئرنس کی منظوری دے دی ہے،برآمدی شعبے میں شامل صنعتوں کی شناخت کے طریقہ کار کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ وزارت پیٹرولیم کی رسید پر سبسڈی کی رقم 14 دن میں ریلیز کیا کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق کنٹرولڈ کیمیکلز کی درآمد کی اجازت دے دی گئی۔ فاٹا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیراوروفاقی دارالحکومت میں اساتذہ کے ٹریننگ پروگرام کیلئے چھ کروڑ روپے اور وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 11 کروڑ روپے اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے 45 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ ای سی سی نے تریمو ایل این جی پاور پلانٹ کیلئے گیس خریداری معاہدے کرنے کی منظوری بھی دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.