نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی رانا عظیم نے کہا کہ نوازشریف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ مریم نواز جنوری فروری میں آپکے پیچھے آجائے گی اب مریم نواز لندن نہیں آرہی تو نوازشریف سمجھتے ہیں کہ شہباز شریف نے غلط بیانی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں کی گفتگو میں ایک وقت ایسا آیا ہے کہ بڑے میاں نے کہا کہ میں واپس جاکر سیاست شروع کر رہا ہوں پھر میں دیکھتا ہوں کہ مجھے کون روکتاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کو باہر بھیجنے کے معاملے پر تحریک انصاف کے اندر دو دھڑے اسلئے بن گئے ہیں کہ کیونکہ اس وقت مہنگائی بہت ہے، مسائل بہت ہیں، اگر کوئی مخالف ہمارے خلاف کھڑا ہوگیا تو ہمارے لئے بہت مسائل پیدا ہوجائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.