Popunder ads

Breaking

بدھ، 19 فروری، 2020

شنیرا اکرم نے گندمی رنگ رکھنے والی لڑکیوں کیلئے ایسا کیا خاص پیغام دیا؟ جان کر سب حیران

شنیرا اکرم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘گندمی رنگ رکھنے والے لڑکیوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ گوری ہوجائیں، میں آپ تمام لڑکیوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ مجھ سمیت بے شمار گوری رنگت رکھنے والی لڑکیوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کا رنگ آپ کی طرح گندمی ہو‘۔
شنیرا اکرم نے تمام لڑکیوں سے اپنا تجربہ بھی شئیر کیا اور انہیں بتایا کہ ہم نے ہمیشہ سے ہی سنا ہے کہ گندمی رنگ پُرکشش ہوتا ہے اور میں نے اپنے اس سفید رنگ کو گندمی رنگ میں تبدیل کرانے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے آپ کو تبدیل کرنے کی کوشش مت کریں، اپنی جلد کو لے کر خوش رہیں، آپ کا رنگ جیسا بھی ہو آپ خوبصورت ہیں۔
وسیم اکرم کی اہلیہ نے گندمی رنگت رکھنے والی لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گندمی رنگ رکھنے والی تمام لڑکیاں یاد رکھیں دنیا کی آدھی خواتین آپ کی طرح رنگت پانے کے لیے کیا کیا نہیں کرتیں، آپ کو اس سے بھرپور لطف اٹھانا چاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.