Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

عوام کو مہنگائی نے چاروں طرف سے گھیر لیا، گیس کی قیمتوں میں کتنا اضافہ؟ پریشان کن خبر

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں 8نکاتی ایجنڈے سمیت گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرٹیلائزر، بجلی کے کارخانوں کیلئے گیس15فیصد مہنگی کرنے اور گھریلوصارفین کیلئے گیس 5فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی جائے گی جبکہ کمیٹی وزارت داخلہ کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ اور وزارت دفاع کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ گرانٹ کی منظوری دے گی۔
ذرائع کے مطابق نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کیلئے 8فیصد انکم ٹیکس استثنیٰ اور ایکسپورٹ اورینٹ یونٹ کی ریگولیٹری ڈیوٹی سےاستثنیٰ کی سمری پرغور ہوگا جبکہ وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیاونگ کی منظوری دی جائےگی۔
ملک میں کپاس کی پیداواربڑھانےکی پالیسی پر بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
یاد رہے گذشتہ ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 6نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور ملک میں مہنگائی، اشیا ضروریہ کی طلب ورسد کا جائزہ لیا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.