کراچی:(02 فروری 2020)وفاقی ویزر ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے زمینوں کو واگزار کرانے کے لئے کل وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کا وقت لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ریلوے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کل وزیراعلی سندھ سے ریلوے کی پانچ کینال زمین واگزار کرانے کیلئے بھی ملاقات کرونگا، ملاقات میں ریلوے کی زمینیں سندھ حکومت کو دونگا تاکہ کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ شروع ہو سکے اور بہت جلد افغان ٹریڈ کے لئے ریل جلد چلائی جائیگی۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ بہت جلد ریلوے لاہور کے افسران کو کراچی تعینات کیا جائیگا اور تھر ریلوے کے لئے جلد ٹینڈر جاری کئے جائینگے، کراچی کو آج تک اہمیت نہیں دی گئی اب بہتری لائی جائے گی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے فورا بعد ٹی ایل کے ملازمین کو مستقل کردیں گے۔
ریلوے کیمپ افس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سانحہ تیز گام کے اصل مجرموں کو سزا جلد دی جائیگی، ریلوے میں مسائل بہت ہیں وسائل نہیں ہیں اس لئے نئی ٹرین ابھی نہیں چلا سکتے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.