اسلام آباد:(02 فروری 2020)پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ارکان پارلیمینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کااعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستانی عوام کو ایک بہت بڑا معاشی بحران کا سامنا ہے،یہ وقت نہیں کہ ہم خطے یا دیگر افراد کے ساتھ تنخواہوں میں مماثلت کریں۔
پیپلزپارٹی کی سینیٹر کا کہنا تھا کہ عوام کا پیسہ عوام کی مسائل پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے، اس لئے پیپلز پارٹی ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بل کی حمایت نہیں کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.