Popunder ads

Breaking

جمعرات، 6 فروری، 2020

ہمارا پاکستان، ہمارا پی ایس ایل، ہمارا ترانہ، ٹرینڈنگ ون: عاصم اظہر

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کو پی ایس ایل فائیو کے آفیشل گانا پسند پسند آگیا۔گزشتہ روز گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ گا رہے ہیں۔عاصم اظہر نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ہمارا پاکستان، ہمارا پی ایس ایل، ہمارا ترانہ، ٹرینڈنگ ون۔ گلوکار نے لکھا کہ آتا ہے جو آنے دو پاکستان تیار ہے۔ عاصم اظہر کی اِس پوسٹ پر ہانیہ عامر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ پسند آیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ کچھ روز قبل ہی جاری کیا گیا ہے اور یہ ترانہ پاکستان کے 4 نامور گلوکار عارف لوہار، ہارون رشید، علی عظمت اور عاصم اظہر نے گایا ہے۔ پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ جاری ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر اِن تمام گلوکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ شائقین کرکٹ کو یہ ترانہ پسند نہیں آیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.