Popunder ads

Breaking

جمعرات، 6 فروری، 2020

ٹی وی آرٹسٹ کامران راجہ نے شوبز چھوڑ کر تبلیغ شروع کردی

اسلام آباد (کلچرل ڈیسک) 1995 سے 2004 تک ٹی وی، تھیٹر اور فلم میں کام کرنے والے پوٹھوار کے مشہورآرٹسٹ محمد کامران راجہ ان دنوں تبلغ دین میں مصروف ہیں وہ اکثر محافل میں نعت خوانی اور اصلاح معاشرہ کے لیے لیکچر دیتے نظر آتے ہیں۔ کامران راجہ کی شہرت پی ٹی وی اسلام آباد مرکز کے کئی ڈارمے بنے۔ انہیں قوی خان ، آغا عبد الرحمان ،آصف سیماب ، سحرش خان اور لیلیٰ زبیری سمیت سینئر اداکاروں کے ساتھ مقبول ڈراموں میں پر فارمنس کا موقع ملا ۔کامران راجہ کو اپنے ہم عصر فنکاروں میں ڈائیلاگ ڈلیوری میں لہجے کی تبدیلی پر عبور حاصل تھا ۔ فن ثقافت کی زندگی میں یوٹرن کیسے لیا ؟ اس سوال پر چیئرمین یونٹی پاکستان محمد کامران راجہ نے بتایا کہ تبلیغی جماعت کے معزز ارکان کے ساتھ مقامی شہروں میں سفر نے ان کی زندگی بدل دی مقام شکر ہے کہ وہ اب خود اصلاح کی روشنی تقسیم کررہے ہیں۔ نوجوان رہنماء نے بتایا کہ ہماری ساری خرابیوں کی اصل جڑ جھوٹ ،خیانت اور اپنے آپ کوفائدہ دلانا ہے۔ حالانکہ دنیاکی عارضی زندگی میں ہمیں فکر آخرت سے سے اپنے دل و دماغ اور دامن کو تر رکھنا چاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.