Popunder ads

Breaking

جمعرات، 6 فروری، 2020

عاصم اظہر کا امریکی بینڈ کے ساتھ نیا گانا ’’پیراڈائز‘‘ جاری

لاہور (آئی این پی) گلوکار عاصم اظہر نے امریکی ای ڈی ایم بینڈ کریویلا کے ساتھ اپنا نیا گاناپیراڈائز جاری کر دیا۔ عاصم اظہر نے ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کریویلا کے ساتھ البم زیرو کے لیے گایا گیا نیا گاناپیراڈئز جاری کردیا گیا ہے۔ البم 11گانوں پر مشتمل ہے جس میں سے 5 گانوں میں عاصم اظہر اپنی آوازکا جادو جگارہے ہیں۔ بینڈ نے دسمبر 2019 میں انسٹاگرام پر اپنے دوسرے البم کا اعلان کیا تھا ۔ کریویلا بینڈ نے بھی ٹوئٹر پر اپنا تازہ البم شیئر کیا، جس میں ایک ویڈیو بھی ہے جس میں تمام گانوں کے پیچھے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.