لاہور(آئی این پی) معروف اداکارہ سویرا شیخ نے کہا ہے کہ کچھ مصروفیات اورٹف شیڈول کی وجہ سے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان کی نئی پنجابی فلم''عشق میراانمول''کی شوٹنگزمیں حصہ نہ لینے کا دکھ ہے۔ ایک انٹرویو میں سویرا شیخ نے کہا کہ وہ کراچی سے کچھ دنوں کے لئے لاہور آئیں تھیں لیکن مصروفیات اورٹف شیڈول کی وجہ سے وقت نہ مل سکا ،انہوں نے کہا کہ فلم''عشق میراانمول''کی کہانی اور میوزک بہت اچھا ہے،یہ فلم پاکستان شوبزانڈسٹری کے لئے ہوا کا تازہ جھونکا ثابت ہوگی،سویرا شیخ نے کہا کہ فلم کے سبھی کرداروں نے اپنے اپنے کردارکونہائیت ہی خوبصورتی سے اداکیا ہے،فلم میں مرکزی کردارصفدرماہی نے اداکیا ہے جبکہ ان کے مقابل ہیروئن کا کردارصائم علی نے خوب نبھایا ہے
جمعرات، 6 فروری، 2020
عشق میراانمول کی شوٹنگزمیں حصہ نہ لینے کا دکھ ہے،سویرا شیخ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.