Popunder ads

Breaking

اتوار، 16 فروری، 2020

پاکستان اور ترکی کے سرکاری ابلاغی اداروں میں تعاون مثبت پیشرفت ہے: فردوس عاشق

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے سرکاری ابلاغی اداروں کے مابین تعاون مثبت پیش رفت ہے،پاکستان ٹیلی ویژن ، ریڈ یو پاکستان اور ٹی آر ٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہونا خوش آئند ہے،سینما کے شعبہ میں دونوں ممالک میں تعاون پر اتفاق سے پاکستانی فلمی شعبے کی بحالی اور فروغ میں مدد ملے گی۔ ہفتہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے سرکاری ابلاغی اداروں کے مابین تعاون مثبت پیش رفت ہے۔۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن ، ریڈ یو پاکستان اور ٹی آر ٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہونا خوش آئند ہے اس اقدام سے ترکی اور پاکستان میں ثقافتی روابط کو فروغ حاصلہ ہو گا ایک دوسرے کی روایات کو سمجھنے کی حوصلہ افزائی ہوگی اور عوامی سطح پر مزید قربت پیدا ہوگی۔مفاہمت کی ان یادداشتوں کے تحت پاکستان اور ترکی کے ٹی وی ڈراموں کی ایک دوسرے کے ممالک میں نمائش ہوگی۔ دو طرفہ تعاون دونوں ممالک کے مابین نہ صر ف پروگراموں کے تبادلوں میں معاون ثابت ہو گا بلکہ مسلم امہ کے کاز کو اجاگر کرنے کیلئے بیانیہ کو تقویت بھی دے گا۔ انہوںنے کہاکہ سینما کے شعبہ میں دونوں ممالک میں تعاون پر اتفاق سے پاکستانی فلمی شعبے کی بحالی اور فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ سیاحت کی ترقی اور فروغ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت ترکی کے تجربات سے اس شعبہ میں مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سیاحت کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔انہوںنے کہاکہ ثقافت اور ورثہ کے شعبوں میں نمائشوں اور خطاطی ورکشاپ کے انعقاد کو ممکن بنایا جا ئے گا،اسلامی فن تعمیر کی ترویج اور ورثے کو محفوظ بنانے کے مشترکہ منصوبے بھی زیر غور ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.