Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 29 فروری، 2020

امریکی اسکول کرونا وائرس کے لیے تیار

واشنگٹن — امریکہ میں کرونا وائرس کے 60 مریضوں کی تصدیق کے بعد ملک بھر کے اسکولوں نے بچوں کو وائرس سے بچاؤ کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں، جس میں طالب علموں کو اپنے گھر سے انٹرنیٹ کے ذریعے کلاس روم تک رسائی دینا بھی شامل ہے۔
صدر ٹرمپ اگرچہ یہ کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کرونا وائرس کے مقابلے کے لیے تیار ہے، لیکن انہوں نے حال ہی میں اسکولوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کے مقابلے کے لیے خود کو تیار کرنا شروع کر دیں۔
فلوریڈا سے لے کر کیلی فورنیا تک کے اسکولوں کے ڈسٹرکٹ بورڈز نے بچوں کے والدین کو اس ہفتے خط بھیج دیے ہیں، جس میں یہ مشورے بھی شامل ہیں کہ فلو جیسی علامات کی صورت میں انہیں کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.