Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 29 فروری، 2020

‏گوگل، فیس بک اورٹوئیٹرکی پاکستان میں سروس بند کرنے کی دھمکی

سرچ انجن ‏گوگل، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئیٹر نے پاکستان میں اپنی سروسز بندکرنے کی دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق  ‏ایشیائی انٹرنیٹ کولیشن ( اے آئی سی) گروپ  نے پاکستان میں سوشل میڈیا ریگولیش کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کو خط لکھ دیا۔
خط میں وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا گیا کہ‏پاکستان میں سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین پر عمل اے آئی سی  کے لیے  بہت مشکل ہے۔
خط میں لکھا گیا کہ  ‏گوگل،فیس بک اور ٹوئیٹر سروسز بند ہونے سے عام صارف اور کاروباری حضرات  سمیت 70 ملین صارف متاثرہوں گے۔‏
ذرائع کے مطابق ‏ اے آئی سی  کی جانب سے خط ملنے کے بعد وفاقی حکومت  نے نئے سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزارت آئی ٹی  کے حکام   کے مطابق ‏نئے سوشل میڈیا قوانین پر نظرثانی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے لیےکمیٹی قائم کردی گئی ہے۔4 رکنی کمیٹی نئے سوشل میڈیا  قوانین پر عملدر آمد روک کر اس کا جائزہ لےگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏وفاقی حکومت کی قائم کردہ کمیٹی تمام شراکت داروں سے مشاورت کرے گی۔‏‏کمیٹی کےسربراہ چیئر مین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ ہوں گے۔
‏کمیٹی میں ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدروس،سوشل میڈیافوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان   اور ‏ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی  اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ‏مشاورتی عمل میں وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری ، بیرسٹرعلی ظفر کو بھی شامل کیا  جائے گا۔‏کمیٹی 2 ماہ میں حتمی رپورٹ تیار کرکے وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.