کراچی: (04 فروری 2020) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مارچ میں وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لیاری ندی میں اربن فاریسٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سندھ کے عوام کے معاشی حقوق چھیننے کی کوشش کررہی ہے۔ این ایف سی سے سندھ کے سو ارب روپے سے زائد وفاق نے روک لیے۔ اگر سندھ کو این ایف سی سے پورے پیسے ملتے تو صوبے کے نوجوانوں کو روزگار مل سکتا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مارچ میں حکومت کے خلاف مارچ کریں گے۔ عوام کے معاشی قتل کے منصوبے لے کر حکمران برسر اقتدار آئے ہیں۔ آئی ایم ایف کی شرائط کا نقصان حکومت بجلی گیس میں اضافے کی صورت میں اٹھارہے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے روزگار اور گھر چھین لیے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کردیا۔ غریبوں سے چھتیں اور روزگار چھیننے والے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے شہید بی بی کی تصویر ہٹانا چاہتے ہیں۔ ہم عوام کی طاقت سے حکومت میں واپس آئیں گے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.