کراچی: (04 فروری 2020) شہرقائد میں بھی کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر چیک پوائنٹ اور اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کردیئے گئے ہیں۔
کرونا وائرس کا تو پاکستان میں ایک بھی کیس ریکارڈ نہیں ہوا تاہم کرونا سے بچاؤ اور اس کے پھیلنے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ کے تمام اسپتالوں میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تمام اسپتالوں میں ریپڈ رسپانس ٹیمز بھی تعینات کی گئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تمام اسپتالوں میں سیفٹی گیئرز بھی فراہم کردیئے گئے ہیں۔ جبکہ چین سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کا مستقل طبی معائنہ بھی کیا جارہا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں جناح، سول، ڈاو میڈیکل اوجھا کیمپس اور ایک نجی اسپتال میں آئیسو لیشن وارڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کراچی ایئرپورٹس پر بھی انٹری پوائنٹس پر تھرمل اسکینر نصب کردیئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ لائیو اسٹاک کو بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ جانوروں کو اسکین کیے بغیر اور اسپرے کیے بغیر شہر میں منتقل نہ کیا جائے۔
ڈاکٹر ظفر کا کہنا پے کہ کرونا وائرس تاحال ملک میں موجود نہیں مگر شہریوں کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں اور دن میں دھوپ میں ضرور بیٹھیں۔ کیونکہ موجودہ وائرس میں کرونا وائرس کا پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.