Popunder ads

Breaking

جمعہ، 28 فروری، 2020

موبائل فون سموں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ‎ ،وجہ بھی بتا دی گئی‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) موبائل فون سموں کی دوبارہ تصدیق کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت موبائل فون صارفین کی سموں کی دوبارہ تصدیق کرانے پر غور کر رہی ہے۔ وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسر کی جانب سے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا گیا ہے کہ امید ہے سموں کی تصدیق کے عمل کو دوبارہ دہرایا جائے گا۔ان کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی جانب سے تجویز کی منظوری دے دی گئی۔پی ٹی اے کے مطابق 16 کروڑ 40 لاکھپاکستانی موبائل فون استعمال کرتے ہیں ۔ جن
میں 7 کروڑ سے زائد تھری جی اور فورجی موبائل شامل ہیں۔ جب اعلیٰ افسر سے دوبارہ تصدیق کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ لوگ دیہات کے سادہ لوگ افراد کو کچھ پیسوں کے عوض انگوٹھا لگوا کر سم کا غلط استعمال کرتے ہیں جس کے باعث یہ جرائم پیشہ افراد کے لئے بہت آسان طریقہ بن چکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سائبر کرایم شکایت میں تین گنا  اضافہ ہوا ، 56 ہزار696 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.