Popunder ads

Breaking

جمعہ، 28 فروری، 2020

فیس بک کا کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن اشتہارات پر پابندی کا فیصلہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس نے کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
فیس بک انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق زیر گردش تمام گمراہ کن اشتہارات پر پابندی عائد کر دی جائے گی جبکہ کورونا وائرس کی روک تھام اور اس سے متعلق کسی بھی قسم کی مصنوعات کے اشتہارات پر بھی پابندی ہو گی جس کی وجہ سے عوام کو گمراہ کیا جا سکتا ہے۔
فیس بک کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب اسے اپنے پلیٹ فارم پر شائع کردہ مواد کی  باقاعدگی سے جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خاص کر ایسی اطلاعات جن میں جعلی خبروں کی عکاسی ہوتی ہے۔
ترجمان فیس بک کے مطابق فیس بک پر ایسے اشتہارات کی بھی اجازت نہیں ہو گی جس میں ماسک کے استعمال سے وائرس کے پھیلاؤ کی 100 فیصد ضمانت دی گئی ہو۔
یہ بھی پڑھیں 
گزشتہ ماہ فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق ایسے تمام مواد کو ہٹا دیا جائے گا جس میں وائرس سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا اور نظریات کو جعلی قرار دیا گیا ہو جن کی نشاندہی عالمی ادارہ صحت سے وابستہ معروف تنظیمیں اور مقامی محکمہ صحت کے حکام نے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں 
واضح رہے کہ کورونا وائرس گزشتہ سال کے اختتام پر چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا تھا جس کی وجہ سے اب تک 2 ہزار 7 سو سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.