پاکستان کی ہر دل عزیز اداکارہ سارہ خان کے لیے چائلڈ آرٹسٹ زہاب خان کی جانب سے محبت بھرا گیت جاری ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق چائلڈ آرٹسٹ زہاب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان کے لیے ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔
View this post on Instagram
🙌🏻 This young man has got some serious talent! Shukriya @zuhab_khan I lurvvv it ♥️💯👏🏻
A post shared by سارھ خان🌹 (@sarahkhanofficial) on Feb 26, 2020 at 3:01am PST
زہاب خان کی جانب سے شئیر کی جانے والی ویڈیو میں وہ ایک ریپ سانگ گا رہے ہیں۔
زہاب خان نے بتایا کہ یہ ریم سانگ انہوں نے سارہ خان کے لیے گایا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں چائلڈ اسٹار زہاب خان اُن کے لیے گانا گا رہے ہیں۔
سارہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں زہاب خان نے اداکارہ کو ’ڈراما انڈسٹری کی ملکہ‘ کہا اور اُنہوں نے اپنے گانے میں سارہ خان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔
چائلڈ آرٹسٹ زہاب خان نے اپنے گانے میں سارہ خان کے بہت بڑے مداح ہونے کا اعتراف بھی کیا۔
سارہ خان نے شئیر کی جانے والی پوسٹ کی کیمشن میں زہاب خان کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اِس نوجوان لڑکے کے پاس لاجواب ٹیلنٹ ہے۔
اداکارہ نے اپنے کیپشن میں زہاب خان کا ریپ کے لیے شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ سارہ خان کا شمار پاکستان کی گلیمرزاداکاروں میں ہوتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.