پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل اُشنا شاہ نے اعتراف کر لیا کیا کہ وہ اپنے سابق بوائے فرینڈ کو اسٹاک کرتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ نے بول نائٹس میں احسن خان کے سوال پوچھنے پر جواب دیا کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو اسٹاک کیا تھا۔
اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ اگر کوئی کہے کہ ہم اپنے سابق بوائے فرینڈ کو اسٹاک نہیں کرتے تو یہ ایک جھوٹ بات ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب ہی اپنے سابق بوائے فرینڈ کو اسٹاک کرتے ہیں۔
اداکار یا اداکارہ، مداح شش و پنج کا شکار
بول نائٹس کے ہوسٹ نے اشنا شاہ سے سوال کیا کہ اسٹاک کرنے سے انہیں افسوس ہوا یا خوشی۔
احسن خان کے پوچھے جانے والےسوال پر اشنا نے کہا کہ مجھے ہر گز افسوس نہیں بلکہ بہت خوش ہوں۔
اس سے قبل اشنا شاہ کونا مور گلو کا ر و اداکارعدنان سمیع کو پاکستان سے تعلق یاد دلانے اور ان کے ساتھ ہمدردی دکھانا کافی مہنگا پڑ گیا تھا۔
یاد رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ نے سما جی تعلقات کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں نا مور گلوکار عدنان سمیع کی مشہور حمد ’’اے خدا‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے عدنان سمیع خان کی حمد سنی ،عدنان سمیع آپ خدا کی طرف سے دیا ہوا تحفہ ہیں، خدا نے آپ کو قابلیت سے نوازا ہے آپ کو محبت پھیلانی چاہئیے لوگوں کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔
Listening to #ayekhuda by @AdnanSamiLive & feeling profoundly sad at his sentiments towards Pakistan. You sir are a special gift from God, you’ve been given a divine talent, you should be a vessel for love, not divide.
— Ushna Shah (@ushnashah) November 13, 2019
دو سری جا نب اشنا شاہ کی اس ٹوئٹ پر عدنان سمیع نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ہر اس شخص سے پیار کرتا ہوں اور اس کی عزت کرتا ہوں جو ملک، ذات یا نسل سے قطع نظر میری عزت کرتا اور مجھ سے پیار کرتا ہے۔
My dear, I love & respect everyone who love & respect me regardless of country, caste or creed.. Love..💖🤗
— Adnan Sami (@AdnanSamiLive) November 13, 2019
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو اشنا شاہ کا عدنان سمیع کو پاکستان سے تعلق یاد دلانا اور ان کے ساتھ ہمدردی جتانا کچھ زیادہ پسند نہیں آیا اور بس پھر کیا تھا صارفین نے اشنا کو یاد دلاتے ہوئے کہا تھا کہ کس طرح عدنان سمیع پاکستان مخالف ٹوئٹس کرتے رہے ہیں۔
بیشتر صارفین نے اشنا شاہ کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا تھا کہ میڈم آپ اس شخص سے اتحاد کی توقع کررہی ہیں جس نے اس ملک کی مخالفت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عدنان سمیع آج جو کچھ ہے وہ پاکستان کی وجہ سے ہے مجھے حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر جو یہاں پیدا ہوئے، یہاں پلے بڑھے یہاں ملنے والے تمام حقوق سے لطف اندوز ہوئے لیکن جب سستی شہرت ملی خود غرض ہوگئے۔
ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا تھا کہ معاف کیجئے گا میڈم عدنان سمیع میں کوئی ٹیلنٹ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اِس سے قبل اُشنا شاہ نے پیز ا بوائے کا مذاق بناتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا جس پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Listening to #ayekhuda by @AdnanSamiLive & feeling profoundly sad at his sentiments towards Pakistan. You sir are a special gift from God, you’ve been given a divine talent, you should be a vessel for love, not divide.
— Ushna Shah (@ushnashah) November 13, 2019

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.