Popunder ads

Breaking

بدھ، 12 فروری، 2020

کورونا کاخوف، چین کے ہوٹل میں روبوٹ کھانا پیش کرینگے

چین میں کورونا وائرس کا خوف ہر طرف پھیلا ہوا ہے، ایک ہوٹل نے اپنے کسٹمرز کو کھانا پیش کرنے کیلئے روبوٹس کا استعمال شروع کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے ایک ہوٹل میں 200 افراد کو قرنطینے میں رکھا گیا ہے، سنگاپور سے ہینگ ژو، چین آنیوالے افراد میں سے 2 کو تیز بخار کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد تمام افراد کو الگ تھلگ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ہوٹل نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنے تمام مہمانوں کو کھانا پیش کرنے کیلئے روبوٹ استعمال کرنا شروع کردیا، 16 منزلہ عمارت کی ہر منزل پر یہ خدمت اب روبوٹ پیش کررہے ہیں۔ چین کی ژن ہوا نیوز کی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماسک لگائے ہوٹل کے مہمان روبوٹ سے کھانا وصول کرنے کے بعد اپنے کمروں میں جارہے ہیں۔
ژن ہوا نیوز کے مطابق خوفناک وباء کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے چین کی مختلف صنعتوں میں روبوٹ کام کررہے ہیں، ووہان شہر میں بھی خود کار ڈیلیوری روبوٹس کے ذریعے سامان کی ترسیل جاری ہے۔
چین میں تاحال کورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 1100 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ تقریباً 45 ہزار افراد متاثر ہیں، یہ مرض امریکا، کینیڈا، ملائیشیا، روس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت تقریباً 30 ممالک میں پھیل چکا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مرض سے شفایاب ہونیوالوں کا تناسب 1.3 فیصد سے بڑھ کر 10.6 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے میں 18 ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.