Popunder ads

Breaking

پیر، 3 فروری، 2020

ریچل وکاجی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

کوک اسٹوڈیو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ ریچل وکاجی اپنے دوست اشعر قاضی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔
مشرقی اور مغربی انداز کے امتزاج سے منعقد کی گئی شادی کی تقریب سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو بن گئی ہے۔
ریچل وکاجی نے شادی کے موقع پر سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا جس میں ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
مہندی پر ریچل میجنٹا اور دیگر شوخ رنگوں کے امتزاج سے بنا لہنگا چولی زیب تن کیے ہوئے تھیں۔
شادی کی تقریب میں صنم سعید، شہریار منور اور عاصم رضا سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
ریچل نے شادی میں اپنے شوہر کے لیے نہ صرف گانا گایا بلکہ ان کے ساتھ رقص بھی کیا۔
گلوکارہ کے شوہر اشعر قاضی بھی مویسقی سے ہی وابستہ ہیں اور پیشے کی رو سے موسیقار ہیں۔ وہ کوک اسٹوڈیو میں بھی ریچل کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

View this post on Instagram

Shadi Mubarak to the beautiful couple @rachelavanviccaji & @kaziashar Second wedding in the PHL family , since the release. @asimrazatvf what have you started ?
A post shared by Sheheryar Munawar Siddiqui (@sheheryarmunawar) on Feb 2, 2020 at 3:41am PST

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.