چين نے امريکا پر الزام لگايا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وبا پر اپنے ردعمل سے خوف پھيلا رہا ہے۔ دوسری جانب ڈنمارک کے اخبار ميں چينی جھنڈے پر وائرس شائع کرنے کے بعد چين نے سخت ردعمل ظاہر کيا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امريکا کرونا وائرس پر قابو پانے ميں مدد دينے کے بجائے خوف پھيلا رہا ہے۔ چينی دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ امريکا چين سے آنے والے مسافروں پر پابندياں لگانے اور اپنے سفارتی اہلکاروں کو جزوی طور پر وہاں سے نکالنے کی تجويز دينے والا پہلا ملک ہے۔
ترجمان نے مزيد کہا کہ امريکا جيسے ترقی يافتہ ممالک جن کے پاس وباؤں پر قابو پانے کی زبردست صلاحيت ہے۔ وہ عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے برعکس اقدامات کرکے افراتفری پھيلا رہے ہيں۔
دوسری جانب ڈنمارک ميں چينی پرچم پر کرونا وائرس کی تصوير شائع کيے جانے پر بھی چينی شہری سخت برہم ہيں۔ چين نے ڈنمارک سے معافی کا مطالبہ کيا جو ڈينش وزيراعظم نے مسترد کرديا۔
سوشل ميڈيا پر چينی شہری ڈنمارک کے پرچم پر اپنا غصہ نکال رہے ہيں۔ کسی نے ڈنمارک کے جھنڈے پر سواستيکا کا نشان بنا ڈالا تو کسی نے سانپ اور کھوپڑياں بنا ديں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.