وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت میں کوئی سنجیدہ حکومت ہوتی تو مسئلہ کشمیر حل ہو جاتا۔
تفصیلات کے مطابق بیلجیئم ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئےوزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر تجارت اور خوش حالی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس اور ہندوتوا کے نظریے سے متاثر ہے، افغانستان میں امن کے لیے ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، امریکا طالبان مذاکرات کی کامیابی سے امن کا قیام ممکن ہو سکے گا، کرکٹ کھیلنے اور ملک چلانے میں فرق ہوتا ہے۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ اپنی بھر پور کوشش کر رہا ہوں، ناکامی سے خوف زدہ نہیں، کامیابی دینا نہ دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.