پاکستان ریلوے نے پہلی بارسیفٹی آڈٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ 25 فروری کو میٹنگ میں سیفٹی آڈٹ سسٹم سفارشات پیش کی جائیں گی۔ مطابق چیئرمین ریلوے نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کی بہتری کا 20گریڈ کا افسر تمام امور کا ذمہ دار ہوگا، سانحہ تیزگام کی رپورٹ پر 3سینئر افسران پر کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی سانحہ سے متعلق تینوں رپورٹوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی تیزگام میں آگ لگنے کے 3امکانات کے تحت کام کر رہی ہے، سلنڈر سے ا?گ لگنا، شارٹ سرکٹ سے یا چنگاری سے آگ پھیلنے کا جائزہ لے گی، ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت ایکشن لیا جائے گا۔یاد رہے کہ 30 اکتوبر 2019 کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 75 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔
ہفتہ، 22 فروری، 2020
پاکستان ریلوے کا پہلی بار سیفٹی آڈٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.