پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی جو اکثر اپنے بولڈ موقف کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اس بار اپنے ڈانس کی وجہ سے تنقید کا شکار ہیں۔
حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ معروف گلوکار محسن رضا خان کے گانے ’تیری آنکھوں کا اشارہ مجھے لگے پیارا پیارا‘ گا رہی ہیں اور ساتھ ہی اس پہ رقص بھی کر رہی ہیں۔
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’آنگن‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نے رقص کے دوران دھاری دار سیاہ اور سفید ٹراؤزر اور چھوٹی آستینوں والی سفید شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
حرا مانی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی جس پر انسٹا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشان بنایا۔
ایک انسٹاگرام صارف نے حرا مانی کو مشورہ دیا کہ ایسے ڈانس کرکے اپنا امیج خراب نہ کرین، بلکہ اداکارہ عائزہ خان کی تلقید کریں۔
فضہ ملک نے انہیں ’ہوش‘ کرنے کا مشورہ دیا۔
نینا درانی نامی خاتون کا کہنا تھا کہ ان سے شہرت سنبھالی نہیں جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں:
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل حرا مانی کی بھارتی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے گانے ’مائے نیں مائے‘ پر رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔
یہ گانا مادھوری ڈکشٹ اور سلمان خان پر فلمایا گیا تھا۔
حرا مانی کے رقص کی یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی اور مداحوں نے ان کے رقص کو بہت سراہا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.