Popunder ads

Breaking

جمعہ، 28 فروری، 2020

ڈرامہ’عہدوفا‘میں ہمایوں سعید اور ابھی نندن کی انٹری

آئی ایس پی آر کے تعاون سے پیش کیے جانے والے ڈرامے ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔
ٹریلر میں پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کا پاکستانی میجر (ہمایوں سعید) سے مکالمہ بھی دکھایا گیا ہے جب کہ ڈرامہ کے دل کو چھو لینے والے مناظر کو بھی ٹریلر کا حصہ بنایا گیا ہے۔
سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ عہد وفا کے ہدایتکار سیفی حسن کا کہنا تھا کہ ابھی نندن پر مبنی سین پہلے سے ڈرامہ اسکرپٹ کا حصہ تھا ۔
اداکار ہمایوں سعید کی سرپرائز انٹری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کردار کے لیے ہمایوں کو بعد میں منتخب کیا گیا ۔
سیفی حسن ے مزید بتایا کہ ڈرامہ کی ایک قسط اور نشر کی جائے گی جبکہ ایک ہفتے کے وقفے کے بعد آخری دو قسطوں کو ٹی وی پہ نشر کرنے سے قبل سینما گھروں میں ایک ساتھ پیش کیا جائے گا ۔
گزشتہ دنوں ہدایتکار نے سماء ڈیجیٹل کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ڈرامے کی آخری قسط سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔
ڈرامہ سیریل میں دوستی کے لازوال جذبے اور وطن سے محبت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے جبکہ ڈرامہ کی مقبولیت اس حد پہنچی کہ ہر قسط نشر ہونے بعد ’عہد وفا‘ٹوئٹر پر ٹاپ نظر آیا جس کے باعث ڈرامہ کی آخری قسطوں کو سنیما میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ڈرامے کی تحریر مصطفیٰ آفریدی کی ہے جبکہ ڈرامہ کے ہدایتکار سیفی حسن ہیں۔
ڈرامے کی کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبر کے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.