Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

اس جانور کی حقیقت کو راز رکھا گیا

یہ جاندار بہت طویل زندگی پاتے ہیں اور انہیں اولم کا نام دیا گیا ہے ۔
تاہم یہ بہت غیرسرگرم ہوتے ہیں اور اس سے قبل ایک ڈاکیومینٹری میں بتایا گیا تھا کہ ایک سال میں یہ جانور مشکل سے ایک میٹر آگے بڑھتا ہے۔
یہ مخلوق گہرے تاریک غاروں میں رہتی ہے اور بوسنیا ہرزیگووینا کے غاروں میں اولم عام پائے جاتے ہیں۔
حال ہی میں غار آنے والے ماہرین نے ایک سلے مینڈر کو دیکھا جو لگ بھگ سات برس سے ایک ہی جگہ موجود ہے لیکن زندہ ہے اور اسے ہلے جلے ہوئے 2569 روز گزرچکے ہیں۔
یہ سلے مینڈر حیرت انگیز طور پر عجیب و غریب جاندار ہیں۔
اول تو کوئی غٖار میں ان کا شکار نہیں کرتا دوم یہ کچھ کھاتے نہیں یعنی کئی سال بغیر کھائے پئے زندہ رہ سکتے ہیں۔ یہ جانور دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں اور پانی کے اندر یا پھر غاروں کی مکمل تاریکی میں ہی پڑے رہتے ہیں۔
جن غاروں میں اولمس رہتے ہیں وہاں کھانے پینے کو ویسے ہی کچھ موجود نہیں ہوتا۔
کبھا کبھار وہ چھوٹے شرمپ، گھونگھے اور کیڑے مکوڑے کھا کر منہ کا ذائقہ بدل لیتے ہیں۔
ہنگری کی لورینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر گرگلے بیلاز اور ان کے ساتھیوں نے بوسنیا، ہرزیگووینا اور دیگر ممالک کے غاروں میں ایک خاص تکنیک ’کیپچر مارک کیپچر کے ذریعے ان سلے مینڈروں کی حرکات و سکنات کو مسلسل آٹھ برس تک نوٹ کیا ہے۔
نتیجہ یہ نکلا کہ اکثر جانور ایک ہی جگہ بیٹھے رہتے ہیں اور کچھ نہیں کرتے۔
یہ تحقیق جرنل آف زولوجی میں شائع ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس تحقیق سے جانوروں کے ارتقا اور تاریک غاروں میں پنپنے والی حیات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.