اس موقع پررابی پیرزادہ نے ایک ویڈیوپیغام کے ذریعے عمرے کے دوران حاصل کیا جانے والا تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے کہا اس عمرے نے میری زندگی بدل دی۔
آج میری سالگرہ ہے اورآپ سب سے مجھے اپنی سالگرہ کا تحفہ چاہیے اورمیں چاہتی ہوں کہ تحفے کے طور پر آپ لوگ میرے حق میں دعا کریں کہ میں نے اپنی زندگی کے بارے میں جوفیصلہ لیا ہے صراط مستقیم پر چلنے کا میں اس پرثابت قدم رہوں۔
رابی پیرزادہ نے کہا کیونکہ اکثرایسا ہوتا ہے کہ لوگ اللہ کے راستے پرچلتے ہیں اورتھوڑا وقت گزرنے کے بعد واپس پلٹ جاتے ہیں۔
اوراس کی وجہ شوبزکی چمک دھمک ہے جو انسانوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔
رابی پیرزادہ نے کہا ہمارا سوشل میڈیا آج گانوں، ڈراموں ، بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات کی خبروں اور سیاسی باتوں سے بھرا ہوا ہے جنہیں دیکھ کر دل ٹوٹتا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا کو آپ لوگ اسلامی مواد سے بھی بھریں۔
آخر میں رابی پیرزادہ نے تمام لوگوں سے درخواست کرتےہوئے کہا کہ پاکستان اورکشمیر کے لیے بھی دعا کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.