Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

واٹس ایپ آج سے لاکھوں فونزپرکام کرناچھوڑ دےگا

ویب ڈیسک : دنیا بھر میں مقبول ترین پیغام رساں سروس واٹس ایپ آج سے لاکھوں اسمارٹ فونز پر چلنابند ہوجائےگی۔ فیس بک کی زیر ملکیت ایپ واٹس ایپ ایسے اینڈرائڈ اور ایپل سمارٹ فونز جن پر صرف پرانے آپریٹنگ سسٹمز چلائے جا سکتے ہیں یا وہ اینڈرائید فونز جن میں آئی او ایس سیون آپریٹنگ سسٹم ہے یا وہ 2.3.7 جنجربریڈ آپریٹنگ سسٹم سے پہلے کا کوئی بھی ورژن ہے۔آج (یکم فروری ) سے ان تمام موبائل ڈیوائسز میں مکمل طور پر بند ہوجائے گا۔ واٹس ایپ کے مطابق یہ قدم صارفین کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے ۔ واٹس ایپ کی مزید اپ ڈیٹس اس قدر آگے بڑھ چکی ہیں کہ انہیں چلانے کے لیے آئی او ایس اور اینڈرائیڈکے زیادہ بہتر ورژن درکار ہیں ۔جن میں اینڈرائیڈ 4 ورژن شامل ہے۔ اس طرح آئی فون فائیو سے کم ماڈل پر واٹس ایپ نہیں چل سکے گا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.